Mujhe Chor Kar Akela - Masood Rana

Mujhe Chor Kar Akela

Masood Rana

00:00

03:19

Similar recommendations

Lyric

مجھے چھوڑ کر اکیلا، کہیں دور جانے والے

نہ بھلا سکوں گا تجھ کو، مجھے یاد آنے والے

مجھے چھوڑ کر اکیلا...

کروں تجھ سے کیا شکایت کہ بری ہے میری قسمت

کروں تجھ سے کیا شکایت کہ بری ہے میری قسمت

تجھے دیتا ہوں دعائیں، مِرا دل دکھانے والے

مجھے چھوڑ کر اکیلا...

یہ کہاں کی دوستی ہے جو یہ داغ دے گئی ہے

یہ کہاں کی دوستی ہے جو یہ داغ دے گئی ہے

تجھے کیا ملا ہے آخر، مجھے آزمانے والے

مجھے چھوڑ کر اکیلا...

یوں ہی رات دن تڑپنا ہے جہاں میں کام اپنا

یوں ہی رات دن تڑپنا ہے جہاں میں کام اپنا

تِرا غم بھی مجھ کو پیارا، مِرا دکھ بٹانے والے

مجھے چھوڑ کر اکیلا، کہیں دور جانے والے

نہ بھلا سکوں گا تجھ کو، مجھے یاد آنے والے

- It's already the end -